آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلور اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں 11 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے علی نقوی نے یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا، جب شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹیم نے مقررہ وقت میں 4 اوور کم کرائے۔

 

 

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 (کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزیوں سے متعلق) کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے غلطی تسلیم اور تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

میدان میں موجود امپائرز ایلکس وارف اور آصف یعقوب، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے جرمانہ تجویز کیا۔

 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 نومبر کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بنا سکی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.