انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروارہی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے نہ بھیجے گئے میسیجز باآسانی شناخت اور تلاش کرسکیں گے۔
فیچر کے بعد اگر کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام لکھ کر بھیجے بغیر اسے چھوڑ دے گا تو وہ چیٹ خود بخود ’ڈرافٹس‘ فلٹر میں شامل ہوجائے گی، اس طرح صارف کو دوبارہ چیٹ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو صرف وہ چیٹس دکھائے گا، جن میں پیغامات ادھورے چھوڑے گئے ہوں۔
اس فیچر میں ہر ڈرافٹ چیٹ کو فہرست میں سبز رنگ کے ’ڈرافٹ‘ انڈیکیٹر سے نمایاں کیا جائے گا، جو وقت بچانے اور گفتگو کی روانی میں مددگار ثابت ہوگا۔