ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کا اشارہ دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کا اشارہ دے دیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مسئلہ کشمیر کے حل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کا مسئلہ حل کرلیں گے، ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاک-بھارت اختلافات، نسل در نسل جنگ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاک-بھارت کشیدگی کے بعد موجودہ صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی سفارتی وفد نے اپنے دورے میں انڈر سیکریٹری ایلیس ہوکر سے ملاقات کی، پاکستانی وفد سے ملاقات میں جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.