ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، اب میری اور چینی صدرکی حتمی منظوری ہو گی۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے، چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ چین میگنٹس اور ضروری نایاب معدنیات امریکا کو فراہم کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چینی طلباء کی امریکا میں تعلیم سمیت جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے وہ چین کو دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P