Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی چیئرپرسن مجلسِ ترکمانستان سے ملاقات ہوئی، گیلانی اور گلمنووا کی ملاقات میں TAPI، TAP اور آپٹیکل فائبر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی نے چیئرپرسن مجلس ترکمانستان کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی، چیئرمین سینیٹ ننے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے مشترکہ اجلاسوں اور سیمینارز کے ذریعے پارلیمانی روابط مضبوط بنانے کی تجویز دی۔

یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی تبادلے کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز پیش کی۔

چیئرپرسن مجلس ترکمانستان نے پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا، چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کی میزبانی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More