کوئٹہ‘ گیس پائپ لائن دھماکا شہر سمیت کئی اضلاع میں گیس معطل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ‘ گیس پائپ لائن دھماکا شہر سمیت کئی اضلاع میں گیس معطل

کوئٹہ(اے اےن اےن)کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس سے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان نے کہا کہ آج سکیورٹی کلیئرنس کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے درکار پائپ کراچی سے منگوانا پڑے گا، شہری ایک دو روز کے لیے گیس کے متبادل ذرائع کا بندوبست کرلیں‘جبکہ دوسری جانب گیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مغربی بائی پاس کلی کلی خلی کے قریب تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن پر تاحال مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا پیر کو ہونےوالے بم دھماکے سے 18 انچ قطر کی پائپ لائن اور اسمبلی والو کو نقصان پہنچا تھا مستونگ، قلات، پشین، کچلاک، زیارت اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں ہزارہ ٹاو¿ن، ہزارگنجی، خروٹ آباد، پشتون باغ، خیزی اور نوحصار کو گیس کی فراہمی معطل ہے گیس کی بندش سے صارفین بالخصوص خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.