Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت کے تحت ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر (11.8 کلو) کی قیمت اب 3 ہزار 588 روپے 59 پیسے ہوگی، نئی قیمت یکم اپریل 2026 سے لاگو ہوگی اور مقامی و درآمدی ایل پی جی دونوں پر نافذ ہوگی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 3 ہزار 101 روپے 25 پیسے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن بھی شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More