اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے: اردوان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے: اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

استنبول میں تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود حماس جنگ بندی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ترکیہ غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے، دیرپا امن اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع جاری رکھیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد طلبہ، 830 اساتذہ و تعلیمی عملہ، 193 سائنس دان و ماہرینِ تعلیم اور 270 سے زیادہ صحافیوں کو شہید کیا گیا۔

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں 7 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ طلبہ کو تعلیم کے حق سے محروم کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.