پاکستان نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے 27 ویں ترمیم سے متعلق بے بنیاد بیان کو مسترد کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے 27 ویں ترمیم سے متعلق بے بنیاد بیان کو مسترد کردیا

دفترِ خارجہ نے اتوار کو اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ٹورک کے27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

گزشتہ جمعے کو جنیوا میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا تھا کہ تازہ ترین آئینی ترمیم، گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی طرح، قانونی ماہرین اور سول سوسائٹی سے وسیع تر مشاورت اور بحث کے بغیر منظور کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ عجلت میں منظور کی جانے والی یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرتی ہیں اور عسکری احتساب سے متعلق خدشات کو جنم دیتی ہیں۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان اس ’بے بنیاد‘ بیان کو مسترد کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے منظور کی جانے والی 27ویں آئینی ترمیم پر اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے ظاہر کیے گئے بے بنیاد اور غلط خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.