Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکی وزیر خارجہ کی رام اللّٰہ آمد، فلسطینیوں کا احتجاج

مریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے رام اللّٰہ پہنچے۔ انٹونی بلنکن کی آمد پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے لگائے، مظاہرین نے ’فلسطین جنگی جرائم کے مجرموں کا خیرمقدم نہیں کرتا‘ کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن نے جنوبی غزہ جانے والے فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More