نواز شریف کے خلاف العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو سکتا ہے، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔

لاہور ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا، العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ارشد ملک مرحوم کے خلاف فیصلہ آ چکا۔

انہوں نے کہا کہ العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیے، ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ ریفرنس مکمل ختم ہوجانا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P