Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متوقع ون ڈے سیریز کے عارضی شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال مئی کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 مئی سے 5 جون کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیے جائیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے باہمی معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بنگلا دیش روانہ ہوگی جہاں وہ مزید ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی تیاری کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More