اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی لاش تباہ حال عمارت کے ملبے سے 24 گھنٹے بعد مل گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک طبی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ حسن نصر اللہ کی لاش ملبے سے نکال لی گئی۔
اندھا دھند بمباری کے باوجود حسن نصر اللہ کے جسد خاکی پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں تھا جس سے لگتا ہے کہ ان کی شہادت دھماکے کی شدت سے ہوئی تھی۔
حسن نصر اللہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اب تک حزب اللہ کی جانب سے لاش کے ملنے اور ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔