مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ دفتر خارجہ پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ دفتر خارجہ پہنچ گئے

اسلام آباد : مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کیلئے بڑی بیٹھک میں شرکت کیلئے مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ دفتر خارجہ پہنچ گئے۔

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اورترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان دفتر خارجہ پہنچ گئے۔

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا،دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

یادرہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب ، ترکیے، مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

 

وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا، مزید برداشت نہیں کریں گے: سہیل آفریدی

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے، اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

 

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.