شوقیہ بریڈرز نے مرغی کے انڈے کے برابر تربوز اُگا لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شوقیہ بریڈرز نے مرغی کے انڈے کے برابر تربوز اُگا لیا

امریکا کی ایک ماں بیٹی نے تربوز کی نئی قسم تیار کی ہے جو مرغی کے انڈے کے سائز کی ہے۔ یہ تجربہ 2021 میں شروع ہوا اور کئی نسلوں کے بعد انہوں نے تربوز کا وزن کئی کلوگرام سے گھٹا کر صرف 80 سے 200 گرام تک کر دیا۔

بریڈر ڈیلی نی ریپٹس کے مطابق یہ ننھے تربوز ذائقے میں میٹھے ہیں، ان کا گودا سرخ یا نارنجی ہے اور سختی بھی برقرار ہے تاکہ انہیں آسانی سے سنبھالا جا سکے۔

ان کے مطابق اس کا مقصد یہ تھا کہ تربوز کو گرین ہاؤس اور ورٹیکل فارمنگ کے لیے موزوں بنایا جائے، جہاں زیادہ پیداوار فی مربع میٹر اہم ہوتی ہے۔

یہ چھوٹے تربوز سنگل پورشن مارکیٹ کے لیے بھی موزوں ہیں اور خوراک کے ضیاع کو کم کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے بیج بھی عام تربوز کے مقابلے میں بہت چھوٹے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.