بزنس پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب مضبوط قدم؛ترقی کی نئی جہتیں روشن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بزنس پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب مضبوط قدم؛ترقی کی نئی جہتیں روشن

پاکستان کے جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنے کے نتیجے میں ملک میں ترقی کی نئی جہتیں روشن ہو رہی ہیں۔

کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت  کے باعث پاکستان عالمی سطح  پر مرکز نگاہ بن گیا  ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظبی بٹ کوائن کانفرنس 2025 میں خصوصی انٹرویو میں پاکستان کا کرپٹو وژن  واضح کیا ہے۔

چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ مستقبل کے مالیاتی نظام کا بنیادی ستون تصور کرتا ہے۔ 240 ملین آبادی اور 70 فیصد نوجوان قوت رکھنے والا ملک  فقط روایتی معیشت پر منحصر نہیں بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے نئے ماڈل کی طرف  تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف نوجوانوں کو صارف نہیں بلکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اور نئی معیشت کے معمار بنانا ہے۔ پاکستان غیر منظم کرپٹو مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق شفاف اور سرمایہ کار دوست نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات کر رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.