Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

دسمبر 27, 2025

بزنس پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب مضبوط قدم؛ترقی کی نئی جہتیں روشن

پاکستان کے جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنے کے نتیجے میں ملک میں ترقی کی نئی جہتیں روشن ہو رہی ہیں۔ کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت  کے باعث پاکستان عالمی سطح  پر مرکز نگاہ بن گیا  ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظبی […]

پاکستان سے شکست کے بعد فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دے دیا۔ سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا […]

افغان طالبان کا پاکستان کی جانب مفاہمتی اشارہ، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سراج حقانی

پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام کے طور پر عبوری افغان طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کے لیے خطرہ نہیں اور وہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے تیار ہے۔ کابل پولیس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین حقانی […]

بلوچستان میں 29 دسمبر سے برفباری اور بارشوں متوقع ہیں: پی ڈی ایم اے

محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلو چستان کے 29اضلاع میں 29 دسمبر کی رات سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 29 دسمبر کی رات سے 1جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین اور قلعہ عبد اللہ میں بار ش کا […]

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت

پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز […]

بھارت نے ائیربیس پر حملہ کر کے سپر غلطی کی، جواب میں پاک فوج نےاس کا غرور خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے نور خان ائیربیس پر حملہ کر کے سپر غلطی کی، 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی دعوؤں کو پاش پاش کردیا اور اس کا غرور خاک میں ملادیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا […]

2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی شرمناک ناکامیوں اور بدترین سفارتی ہزیمت کا سال

2025ء کا اختتام بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کے سال کے طور پر سامنے آیا، جہاں بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم  نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025ء […]

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، 4 دہشت گر دہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔   آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں […]

برازیل سے تعلق رکھنے والی پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں

برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کرگئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اسپتال آرکانجو سائو میگوئل میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔    آئیدا ماریا کے خاندان اور بیٹی فرننڈا وارگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مس […]

ملائیشیا؛ کرپشن الزامات پر آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا؛ تحقیقات شروع

ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات تک رخصت پر بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارتِ دفاع نے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی۔ مقامی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More