پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت

پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدامات صومالیہ اور پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے صومالیہ کی وحدت کیخلاف اقدامات مسترد کرنے کا مطالبہ کیا، پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد ریاستِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.