مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور صحت یاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی۔

سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کیا۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے 2024 میں کان کے پاس کینسر کی تشخیص ہوئی، جس دن مجھے کینسر کا معلوم ہوا اس دن میں نے نماز میں آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط یا برا نہیں کیا، کبھی کسی کا حق نہیں مارا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے بندے کو کسی کام کیلئے بھیجا ہوتا ہے، میں نے اللہ سے کہا اگر میری ضرورت ہے تو مجھے فوری بلا لے، میں اپنی فیملی کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا کی کہ میں اسپتالوں کے چکر نہیں لگانا چاہتا، کیموتھیراپی جیسے تکلیف دے عمل سے نہیں گزرنا چاہتا، اس لیے میں روز رات کو بہت کچھ پڑھ کر اس امید سے سوتا تھا کہ صبح نہیں اٹھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کی بات لوگوں کو پتا چلی تو میرے بہت اچھے ایک دوست ہیں انہوں نے مجھے سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا کہا، اس دن کے بعد سے آج تک میں سورۃ الرحمٰن پڑھتا ہوں، مجھے لگتا ہے مجھے بچانے میں سورۃ الرحمٰن کا ایک بہت بڑا کردار ہے، پھر میرا کامیاب آپریشن ہوا اور ٹیومر نکال دیا گیا، 23 جولائی 2024 کو میری پہلی کیموتھیراپی شروع ہونے تھی اور 22 جولائی کو مجھے ڈاکٹرز نے بلایا اور بتایا کہ ہمیں کوئی بھی چیز نہیں ملی اس لیے کیموتھراپی کی ضرورت نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P