- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران کبھی بھی امریکا کو جنگ یا امن کے وقت کا تعین نہیں کرنے دے گا، امریکا نے ایران پر حملے کے بعد یہ سمجھا تھا کہ ایران 3 دن میں ہتھیار ڈال دے گا، کئی ماہ بعد بھی واشنگٹن خود مشکلات کا شکار ہے۔
- اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا جب بھی عالمی توانائی کی قیمتیں بڑھتی دیکھتا ہے تو مذاکرات کی میز پر واپس آ جاتا ہے، اسرائیل مشرق وسطیٰ کے ممالک کے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں ہر ممکن رکاوٹ پیدا کرتا ہے، پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کا استعمال ہر ملک کا حق ہے۔
- انہوں نے کہا کہ ایران نے صرف اپنے قانونی حق سے فائدہ اٹھایا ہے، بحیرہ کیسپین میں ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران کو یوکرینی حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے، روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے مداخلت کا ارادہ نہیں رکھا۔
6
