مفاہمتی یادداشت کے بعد 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے: پاسداران انقلاب

ایرانی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ امریکی ہلاکتوں سے متعلق واشنگٹن کے اعداد و شمار سراسر جھوٹ ہیں، ایران کے جوابی حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 200 سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں خطے میں امریکا کے 8 فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ کر دیے گئے، امریکی حکومت کو صحافیوں کو تباہ ہونے والے امریکی فوجی مراکز کا دورہ کروانا چاہیے تاکہ وہ خود اندازہ لگا سکیں کہ کتنے امریکی فوجی مارے گئے۔

 

اس قبل جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے دو ہفتوں میں امریکی اڈوں پر حملوں میں 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں میں 17 ڈرونز، شیلٹر میں موجود ایف 15 جنگی طیارہ، پی ایٹ طیارہ، سی 17 ٹرانسپورٹ طیارہ، اور 8 ری فیولنگ ایئر کرافٹ تباہ ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P