Daily Archives

February 26, 2024

حکومت یا اپوزیشن میں جانے کا فیصلہ ن لیگ سے حتمی مذاکرات کے بعد ہوگا، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے حکومت یا اپوزیشن میں جانے کا فیصلہ ن لیگ کے ساتھ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ ن لیگ نے ہمارے مطالبات سے اصولی […]

میرا دفتر اور دل کے دروازے اپوزیشن کیلیے بھی کھلے ہیں، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب

 پنجاب کی نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا دفتر اور دل کے دروازے ہر وقت اپوزیش کے لیے بھی کھلے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن یہاں ہوتی، شور شرابہ کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، جنہوں نے مجھے ووٹ […]

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔   الیکشن کمیشن کا5 رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 23 مخصوص […]

انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست، بھارت کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل

بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا اور سیریز میں 1-3 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل کرلی۔  رانچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف ہوم ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آخری اننگز […]

پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے

بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف غزل گائیک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں چل بسے۔ ’چِٹھی آئی ہے‘ اور ’چاندی جیسا رنگ‘ جیسی غزلوں سے شہرت حاصل کرنے والے مایاناز گلوکار […]

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر دی

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر کے واپس بھیج دی۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر کے مطابق پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 5 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی۔ ذرائع […]

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے۔ اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کے نادر مگسی جو جیپ ریلی میں شرکت کی وجہ سے حلف نہیں لے سکے تھے، ان کا حلف لیا گیا۔ پولنگ شروع کرنے سے قبل اراکین […]

صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے صدر مملکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئین پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے، بدقسمتی سے اس وقت آئین پر جو حملہ […]

امریکی فوجی کی فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف اسرائیلی سفارتخانے پر خود سوزی

امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر یہ کہتے ہوئے خود کو آگ لگا لی کہ میں اب غزہ میں مزید نسل کشی میں شامل نہیں ہوں گا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک شخص زمین پر مائیک اور اسپیکر رکھتا […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی، 63 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 850پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کی 63000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی اور انڈیکس بڑھ کر 63665پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاروں میں نئی مخلوط […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P