مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے۔

اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کے نادر مگسی جو جیپ ریلی میں شرکت کی وجہ سے حلف نہیں لے سکے تھے، ان کا حلف لیا گیا۔

پولنگ شروع کرنے سے قبل اراکین اسمبلی کو بلانے کےلیے 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں۔

قاعدے کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جو اب سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، نے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.