ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔
اپنے بیان میں ٹینس اسٹار نے کہا ہے کہ انڈیا کو آٸی سی سی چیمینز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک میں امن ہے، پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔
اعصام الحق نے مزید کہا کہ انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹاٸی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے، پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا۔