سری لنکا کے معروف مصنف چندنا وجیکون کی قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب “علی جناح، سلور وائس آف ایشیا” کی تقریب رونمائی کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر میں ہوئی۔
اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریب رونمائی کے دوران ہی 6000 ہزار کتب فروخت ہوگئیں۔ مصنف نے اس کی وجہ قائد اعظم کی مقبولیت بتائی۔
آخر میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی اور مصنف کا شکریہ ادا کیا۔