ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کا براہِ راست بوجھ ٹرانسپورٹرز اور عوام پر پڑتا ہے، جبکہ اس کے اثرات فریٹ ریٹس، صنعت اور تجارت پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز پر فوری نظرثانی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو بڑھتی ہوئی لاگت سے کچھ ریلیف مل سکے۔
محمد اویس چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر 15 روز بعد لیا جائے اور روزانہ قیمتوں میں ردوبدل کے بجائے 15 روزہ قیمتوں کا نظام نافذ کیا جائے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں استحکام سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے کو سہارا ملے گا بلکہ مہنگائی میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔