خضدار(آن لائن)نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جھالاوان کمپلیکس ساروان کرکٹ گراو¿نڈ خضدار میں منعقد ہونے والے عظیم الشان آل سندھ بلوچستان شہید ولید صالح بلوچ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب رونمائی خضدار پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، سپورٹس اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءایڈووکیٹ عبد الحمید بلوچ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم رقیہ عبید، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ضلعی یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکریٹری خورشید رند، ناصر کمال ، عبدالستار رہبر، معروف سینئر کرکٹر کیپٹن محمد حیات، منیر گرگناڑی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں، کھیلوں کے شائقین اور مختلف ٹیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے ماحول جوش و خروش اور کھیل دوستی کے جذبات سے بھر گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت اور ذہنی نشوونما کا ذریعہ ہیں بلکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، منفی رجحانات کے خاتمے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ اور بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ قومی سطح پر اپنی شناخت بنا سکیں۔مقررین نے مزید کہا کہ آل سندھ بلوچستان شہید ولید صالح بلوچ کرکٹ ٹورنامنٹ دونوں صوبوں کے نوجوانوں کے درمیان بھائی چارے، محبت، یکجہتی اور کھیلوں کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال ثابت ہوگا۔ اس نوعیت کی سرگرمیاں نہ صرف کھیلوں کے میدان آباد کرتی ہیں بلکہ نوجوان نسل میں اعتماد، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں بھی پیدا کرتی ہیں۔تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کی خوبصورت اور دیدہ زیب ٹرافی کی رونمائی کی گئی جسے شرکاءنے بھرپور سراہا۔ بعد ازاں معزز مہمانان نے مختلف ٹیموں کے ناموں سے مزین خصوصی شرٹس ٹیم نمائندوں کے حوالے کیں، اور خضدار پریس کلب کے لیے اعزاز شرٹ خضدار پریس کلب کے ممبر عبدالجبار ر حسنی کو دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاءنے یادگاری تصاویر بھی بنوائیں اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ شرکاءنے امید ظاہر کی کہ آل سندھ بلوچستان شہید ولید صالح بلوچ کرکٹ ٹورنامنٹ خطے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
You might also like
