Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

مئی 24, 2024

اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار

اسرائیل نے فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔  تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے بیزالیل اسموٹرچ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون کمینٹری کرے گا، نام سامنے آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمینٹری پینل کا اعلان کردیا۔ کمینٹری پینل میں پاکستان سے 3 سابق کرکٹرز شامل ہیں۔ وسیم اکرم، رمیز راجہ اور وقار یونس کمینٹری پینل میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ روی شاستری، ناصر حسین، میل جونز، ایئن اسمتھ، ہرشا بھوگلے، ایئن بیشپ، دنیش کارتک، ایبونی رینفورڈ، […]

اس ہفتے 18 اشیا سستی، 12 مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

ایک ہفتےکے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 34 فیصد کم ہوگئی ہے، جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 21 اعشاریہ 31 فیصد پر آ گئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 مہنگی ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی […]

نوازشریف کا یوم تکبیر پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ

نوازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ ہزار سے زائد لیگی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو لاہور طلب کر لیا گیا، جنرل کونسل اجلاس کو عوامی رنگ دینے کیلئےبڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قائد مسلم لیگ ن […]

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری روکنے کا حکم

عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی کی جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسرائیل کو جینوسائیڈ کنونشن کے مطابق رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں دنیا […]

عالمی عدالت کا فیصلہ، جنوبی افریقہ، حماس اور فلسطینی اتھارٹی کا خیرمقدم

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے والے جنوبی افریقہ نے آج عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ حماس اور فلسطینی اتھارٹی نے بھی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فیصلے پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی […]

آج پتا چلا نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج پتا چلا کہ نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز بھی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نسوار پر بجٹ میں ٹیکس لگانے کا تذکرہ چھیڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اور عوام دوست بجٹ پیش کر […]

پی ٹی آئی کا فضل الرحمٰن کے ساتھ ملکر جلد حکومت کےخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف جلد تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ’حکومت کو ان ہاؤس تبدیلی یا نئے الیکشن کے ذریعے ختم کرنے کا آپشن ہے، تحریک انصاف […]

سینیٹ اجلاس: ملک میں فسطائیت کی لہر، حکومت اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں فسطائیت کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ اسلام آباد میں  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدآل ناصر کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے شرکت کی۔ سینیٹ […]

اگر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرتا تو ہم سے بھی امید نہ رکھے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرتا تو پھر ہم سے بھی امید نہ رکھے۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 14 لاکھ مقدمات، ججز […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More