Daily Archives

February 24, 2024

چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔ […]

خامنہ ای کی مغرب کے دُہرے معیار پر شدید تنقید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر مغرب کی خاموشی برقرار ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی مغرب کے دُہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مغرب نے […]

بھارت: کسانوں کا احتجاج 11ویں روز میں داخل، ایکس نے اکاؤنٹس بلاک کردیے

بھارت میں کسانوں کا احتجاج گیارہویں روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست ہریانہ میں جاری ’دہلی چلو مارچ‘ کے دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے نتیجے میں ایک اور […]

سائنسدانوں کا پلاسٹک تلف کرنے والی پروٹین دریافت کرنے کا دعویٰ

ماحولیاتی اور سمندری آلودگی کے تدارک کیلئے امریکی سائنسدانوں نے پلاسٹک تلف کرنے والی پروٹین دریافت کر لی۔ ایک تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے ایسی پروٹینز دریافت کر لی ہیں جو پلاسٹک کو تلف کرنے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس دریافت کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا […]

بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان پر پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس

 پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔ نوٹس […]

غزہ جنگ میں وسیع پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں: یواین

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر یہ کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کی طرف سے ممکنہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کمشنر وولکر ترک نے ایک […]

حزب اللہ کیساتھ ممکنہ جنگ کی تیاری، اسرائیلی بحریہ کی بڑے پیمانے پرمشقیں

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ کے میزائل کشتیوں کے ایک بیڑے نے گزشتہ ہفتے “بڑے پیمانے پر” مشقیں کی ہیں کیونکہ فوج لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ عرب میڈیا نے عربی زبان کے چینل ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے انتباہ کیا […]

بلاجواز لاٹھی چارج کیا گیا جس سے میں زخمی ہوا، راشد سومرو

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ ہم پر بلاجواز لاٹھی چارج کیا گیا جس سے میں زخمی ہوا۔   راشد سومرو نے کہا کہ ہم  احتجاج جاری رکھیں گے، سندھ اسمبلی جانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی آج کے بعد خود کو جمہوری پارٹی نہ کہے۔ راشد سومرو […]

اسمگلروں کی لڑائی کو پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب

پاکستان میں اسمگلروں کی آپس کی فائرنگ کو ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا۔ چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے تاہم پاکستانی سرزمین […]

مریم نواز کی اسمبلی آمد پر شور شرابہ، سنی اتحاد کونسل کے نوازشریف کیخلاف نعرے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابہ کیا گیا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جواب میں مسلم لیگ ن کے ارکان سیٹوں پر کھڑے ہوگئے، لیگی ارکان نے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P