بھارت میں کسانوں کا احتجاج گیارہویں روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست ہریانہ میں جاری ’دہلی چلو مارچ‘ کے دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے نتیجے میں ایک اور کسان کی موت ہو گئی جس سے گزشتہ دو دنوں کے دوران مرنے والوں کی کل تعداد پانچ ہو گئی۔
ہزاروں کسان نے گزشتہ روز (23 فروری کو) یوم سیاہ منایا اور 26 فروری کو شاہراہوں پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب کسانوں کی تحریک سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔