ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان

ایشیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کی بدولت انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ 1921 کے بعد یہ پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جس کا فیصلہ دو روز کے اندر ہوگیا۔

ایک جانب آسٹریلیا کو سیریز میں بہترین آغاز ملا ہے تو دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ کی مد میں تقریباً 3 ملین آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی 54 کروڑ روپے سے زائد) کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P