اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واضح کیا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے اور جنہوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے لبنان اسرائیل جنگ فوری روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جاسکتا۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ واقعات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے اور ہمیں غزہ جنگ کو بھی ہر صورت میں روکنا ہوگا۔
غزہ جنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ تنازع ’مدت، تباہی اور لوگوں کی تکالیف‘ کے لحاظ سے ان کی توقعات سے تجاوز کرگیا ہے۔