کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا جس سے رواں سال بلوچستان میں کانگو سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ صوبے میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی۔

کوئٹہ سے 16 سالہ خان محمد کو کان اور منہ سےخون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ 9 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کے جانے والے خان محمد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ مثبت آنے پر انہیں مزید علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال میں ہی رکھا گیا، جو آج صبح انتقال کرگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.