کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کے دوسرے دن بھی شہریوں کے مسائل سننے اور حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، پاکستان ہاس اپر ڈیرہ بگٹی میں انہوں نے عمائدین اور شہریوں سے ملاقات کی اور روایتی قبائلی حال احوال دریافت کیا عید کے اس دوسرے دن عوامی کھلی کچہری میں وزیر اعلی نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی شنوائی کی اس موقع پر ضلع کوہلو، ضلع بارکھان اور ضلع ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں کے قبائلی عمائدین اور شہریوں نے وزیر اعلی سے ملاقات کی وزیر اعلی نے پانچ گھنٹے سے زائد وقت عوامی مجمع میں گزارا اور براہِ راست شہریوں سے ملاقاتیں کیں جس سے عوام کو ان کے مسائل کے حل میں فوری سہولت اور اعتماد ملا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے اور بلوچستان کی بکھری آبادیت تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ بنیادی مواصلاتی ڈھانچے سے لیکر تمام سہولیات کی فراہمی منظم حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے اور دستیاب وسائل عوام کی ضروریات کے اجتماعی منصوبوں کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بھی عوام کی بہبود کے قابل عمل منصوبے شامل کیے جائیں گے، اور عوامی ضروریات کے حامل منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ ہوں گے وزیر اعلی نے کہا کہ "وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے منصوبوں کی تشکیل سے تکمیل تک میں خود جائزہ لوں گا تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ پہنچے عمائدین اور عوام نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے بروقت حل پر وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا
Trending
- امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں، ایرانی وزارت
- ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کے آغاز کا اعلان
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
- کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال
- لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی
- محرم الحرام: فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز
- گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو رہی: بلاول بھٹو کی جیت پر جیالوں کو مبارکباد
- اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا: ٹرمپ کا یاہو کو واضح پیغام
- قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر، کل ہونے کا امکان
- قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Prev Post
You might also like