کوئٹہ:الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیاں آخری مردم شماری کے اعداد و شمار اور آبادی کے کوٹہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان نے اس اخباری خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیاں کسی مخصوص گروپ کے لیے ترتیب دی ہیں۔ترجمان نے اس تاثر کو مکمل رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حلقہ بندیاں آخری مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر آبادی کے کوٹہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں جس کے لئے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے تمام قوانین اور زمینی حقائق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ابتدائی فہرست جاری کی ہے۔ اس حوالے سے اگر کسی بھی مقامی ووٹر کو ان حلقہ بندیوں پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ حلقہ بندی اتھارٹی کو اپنے اعتراضات 29 اپریل 2026 تک داخل کروا سکتے ہیں جن پر بعدازاں باقاعدہ شنوائی ،قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے اور اس کے بعد حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست کو شائع کیا جائے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ بے بنیاد اخباری بیانات کے ذریعے حلقہ بندیوں کے اس قانونی عمل پر تنقید کی بجائے قانون میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق مجاز اتھارٹی کے پاس بمعہ ٹھوس وجوہات اعتراض داخل کئے جائیں تاکہ ان کی باقاعدہ شنوائی اور فیصلے ہو سکیں۔
Trending
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
You might also like