اوتھل میں سیلاب متاثرین تاحال امداد کے منتظر، ورلڈ بینک کے فنڈز کی عدم فراہمی پر تشویش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اوتھل میں سیلاب متاثرین تاحال امداد کے منتظر، ورلڈ بینک کے فنڈز کی عدم فراہمی پر تشویش

اوتھل (یو این اے )جام گروپ کے رہنما و جنرل کونسلر محمد بخش برہ نے کہا ہے کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ہونے والے سروے میں متعدد گھروں کے مکمل تباہ اور کئی کے خستہ حال ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈبینک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کے لیے رقم NRSP کو فراہم کی گئی، جس کے تحت کچھ متاثرین کو مالی امداد دی گئی، تاہم بڑی تعداد میں مستحق افراد اب بھی اس سہولت سے محروم ہیں۔محمد بخش برہ کے مطابق، اس منصوبے کو شروع ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے حلقہ انتخاب کے علاقے موضع ٹوڑی، کاٹھور اور دیگر دیہات میں کئی متاثرین کو تاحال امداد نہیں مل سکی، جس کے باعث وہ بے یار و مددگار امداد کے منتظر ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر نواب جام کمال خان عالیانی اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ جن متاثرین کو ابھی تک گھروں کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم نہیں کی گئی، انہیں فوری طور پر رقم جاری کی جائے تاکہ وہ اپنے گھر تعمیر کرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ باعزت اور پرسکون زندگی گزار سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.