عمران خان کی بہن کا ’معرکۂ حق‘ اور پاک فوج کیخلاف شرمناک بیان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آگیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے ایک انٹرویو میں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نورین نیازی نے کہا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کر دیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائيل ان کے پیچھے تھا۔

نورین نیازی نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہيں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کروانا تھا ، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے، اسی لیے یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گيا۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ حق میں ہندوستان کو ذلت آمیز شکست دی، نورین نیازی کا بیان ذاتی مفاد اور مسلح افواج سے عناد پر مبنی ہے۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد ولی نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان پر اُن کی خود جگ ہنسائی ہوگی، اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو ان کے بیانات کی مذمت کرنی چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P