حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد شروع

حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔

صوبائی حکومت نے زیارت میں سرکاری عمارتوں، پولیس سٹیشنوں، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کو سانحہ زیارت کے شہداءکے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ داخلہ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت بلو چستان کو باقاعدہ مراسلے جاری کر دیئے، متعلقہ سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کی کارروائی مکمل کرکے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ضلع زیارت کے 4 پولیس سٹیشنوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے، پولیس سٹیشن سرمکسی کا نام شہید حسرت اللہ کاکڑ پولیس سٹیشن رکھا جائے گا، پولیس سٹیشن دوسرکہ شبوزئی کا نام شہید جنداد خان پولیس سٹیشن ہوگا، پولیس سٹیشن مانگی کا نام شہید زین اللہ پانیزئی پولیس سٹیشن رکھا جائے گا، پولیس سٹیشن زندرہ کا نام شہید میجر زمان پانیزئی پولیس سٹیشن ہوگا۔

 

سرکاری سکول بھی شہداء کے نام سے منسوب کئے جائیں گے، کان ڈیپو سکول کا نام شہید کانسٹیبل مصطفی خان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کان ڈیپو کے نام سے منسوب ہوگا، کان ڈیپو گرلز مڈل سکول شہید کانسٹیبل محمد آصف گرلز مڈل سکول کان ڈیپوکے نام سے منسوب کیا جائے گا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاوس غربی کا نام شہید کانسٹیبل محمد عثمان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاوس غربی رکھا جائے گا۔

محکمہ صحت کے 2 مراکز بھی شہداءکے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، رورل ہیلتھ سینٹر احمدون کو “شہید کانسٹیبل اظہر احمد دمڑ رورل ہیلتھ سینٹر احمدون کے نام سے منسوب ہوگا، بیسک ہیلتھ یونٹ کاوس غربی کو شہید فرید اللہ بی ایچ یو کاوس غربی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت شہداءکے ساتھ کئے گئے وعدوں اور معاہدے کے ہر نکتے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع، امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءپوری قوم کا فخر ہیں، سرکاری اداروں کو شہداءکے نام سے منسوب کرنا ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ایک موثر کاوش ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P