Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ڈیرہ بگٹی بکرا منڈی میں پولیس نے عوام کیلئے شربت اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کردیا گیا

ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ڈی آئی جی سبی رینج میر پرویز خان عمرانی اور ڈی پی او ڈیرہ بگٹی ضیاءالحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر ڈیرہ بگٹی مالپڑی بکرا منڈی میں عوام کی سہولت کے لیے مفت شربت اور ٹھنڈے پانی کا کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔کیمپ میں بکرامنڈی آنے والے غریب افراد، مزدوروں، تاجروں، مویشی فروشوں اور دیگر شہریوں کو شدید گرمی کے پیش نظر مفت شربت اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں غریب اور محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ایک قابل تحسین عمل ہے۔ ڈی آئی جی میر پرویز خان عمرانی اور ڈی پی او ضیاءالحق مندوخیل صاحب کی ہدایات پر قائم یہ کیمپ انسانی خدمت اور عوام دوستی کی بہترین مثال ہے۔پولیس حکام کے مطابق عوامی خدمت کے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More