شہابیے کا زور دار دھماکا، متعدد امریکی ریاستیں گونج اٹھیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شہابیے کا زور دار دھماکا، متعدد امریکی ریاستیں گونج اٹھیں

امریکا کے شہر کلیولینڈ میں منگل کی صبح ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے حوالے سے ناسا نے بتایا کہ یہ ایک شہابیے کی وجہ سے ہوا جس کا سائز تقریباً چھ فٹ اور وزن تقریباً سات ٹن تھا۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر @jacecraftmiller نے ایک پوسٹ میں شمال مشرقی اوہائیو میں زبردست دھماکے کی آواز سے متعلق @NWSCLE سے پوچھا۔

 

درحقیقت، کم از کم 10 ریاستوں (ڈیلاویئر، الینوائے، انڈیانا، کینٹکی، میری لینڈ، مشی گن، نیو یارک، اوہائیو، پنسلوانیا، ورجینیا) کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے بھی عینی شاہدین نے اس آسمانی جسم کی رپورٹ دی، جو منگل کی صبح 8:56 بجے ایسٹرن ڈے ٹائم (EDT) پر فضا میں گزرا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.