طالبان کا سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ، پاکستان کی افغانی عوام سے لڑائی نہیں: ترجمان پاک فوج – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

طالبان کا سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ، پاکستان کی افغانی عوام سے لڑائی نہیں: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ طالبان کا سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے، پاکستان کی افغانی عوام سے کوئی لڑائی نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں اور طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے، پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں انہیں تو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.