آپریشن غضب للحق کی کارروائیاں عید الفطر کے پیش نظر عارضی طور پر روک دی گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آپریشن غضب للحق کی کارروائیاں عید الفطر کے پیش نظر عارضی طور پر روک دی گئیں

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کی کارروائیاں عید الفطر کے پیش نظر عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر آپریشن عارضی طور پر روکا گیا ہے۔

پاکستان یہ اقدام نیک نیتی سے کر رہا ہے،آج رات سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک کارروائیاں روک رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے کسی بھی حملے کی صورت میں آپریشن فوری دوبارہ شدت کیساتھ شروع کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.