فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز کر دی گئی۔ ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 27۔2026 کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں۔بجٹ تجاویز میں یہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ تجاویز میں کہا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کر کے 35 فیصد سے 30 فیصد کی جائے۔اسی طرح، تنخواہ دارطبقے پر 9 فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی نے آئی ٹی شعبے پر عائد 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ای ٹرن اوورکی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے اور مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کو 29 سے کم کرکے 20فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 25-05-2026
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اسرائیلی عسکری آزادی کے مؤقف سے آگاہ کردیا
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول ہسپتال پہنچ گئے، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
- وزیراعظم ہانگژو پروگرام مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے
- محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، چمن پھاٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش
- کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 30 زخمی۔
- خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں لیکن وومن کارڈ استعمال نہ کریں ، صنم سعید
- معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
- پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
You might also like