Daily Archives

November 16, 2023

وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت کئی وفاقی وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی سمیت کئی وفاقی وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات جیونیوز نے حاصل کر لیں۔ جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 20 ایکڑ […]

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: سعوی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرادیا

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں گروپ ایچ کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔  پاکستان فٹبال کی تاریخ کا آج اہم دن تھا جہاں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں قومی ٹیم سعودی عرب کے مدمقابل تھی۔ سعودی عرب کے الحسا پرنس عبد اللّٰہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے […]

حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ

حکومت نے جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔  نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو توانائی شعبے کے ٹیرف پر نظرثانی سے آگاہ کر دیا گیا، رئیل اسٹیٹ اور ری ٹیلرز سمیت مختلف شعبوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا ابھی فیصلہ نہیں […]

بھارت کے بعد آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

 بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پروٹیز کا 213 رنز کا ہدف کینگروز نے سات وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں […]

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے ایک بار موقع دیں مایوس نہیں کروں گا۔ ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی محروم طبقوں کی جماعت ہے اس […]

غزہ میں عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں؛ اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنانے کے الزامات پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک غزہ میں […]

زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ قومی مرکزی بینک نے 10 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا کہ ہے کہ 10 نومبر کو ختم […]

اسرائیلی فوج نے الشفا میں میڈیکل ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا، فلسطینی وزارت صحت

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا میں کارروائی کے دوران میڈیکل ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا اور دیگر دو شعبوں کو نقصان پہنچایا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایسے ہسپتال میں کارروائی کی […]

روٹی کی قیمت کے تنازع پر کوئٹہ میں 7 روز سے تمام تندور بند

بلوچستان کے دارالحکومت میں تندور ایسوسی ایشن کی 7 روز سے جاری ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تندور ایسوسی ایشن نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت کم مقرر کرنے اور کارروائیوں پر احتجاجا تندور گزشتہ 7 روز سے بند رکھے ہوئے ہیں۔ تندور ایسوسی ایشن […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P