Daily Archives

November 16, 2023

اسٹاک مارکیٹ میں 57ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 498پوائنٹس کی تیزی کے بعد انڈیکس کی 57000پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی عبور ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 140 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جوکہ بڑھتے بڑھتے 498 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ انڈیکس بڑھ کر 57178 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ دوسری […]

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے دائر اپیلوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن […]

فیض آباد دھرنے پر کسی کا احتساب نہ ہونے سے سانحہ 9 مئی دیکھنا پڑا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں 15 نومبر کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ 6 فروری 2019 کو دیا، جس میں ماضی کے پر تشدد واقعات کا حوالہ دیکر مستقبل کیلئے وارننگ دی گئی تھی، […]

اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسلی کشی سے روکا جائے، پاکستان کا اسرائیلی حامیوں سے مطالبہ

دفترخارجہ نے غزہ میں جاری بدترین جارحیت پر اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل درآمد سے روکنے کے لیے بات کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ عرب-اسلامی مشترکہ سربراہی اجلاس میں مطالبہ […]

جوبائیڈن نے پاکستانی کو امریکی وفاقی اپیل کورٹ کا پہلا مسلم وکیل نامزد کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل منگی کو وفاقی اپیل کورٹ میں وکیل نامزد کردیا اس طرح وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے امریکی مسلمان بن جائیں گے۔  امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کی جانب سے عدیل منگی کی بطور وفاقی اپیل کورٹ وکیل نامزدگی کی منظوری سینیٹ نے […]

اسرائیل کی حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری؛ ویڈیو بھی وائرل کردی

اسرائیل نے حماس کے سربراہ اور غزہ کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے گھر کو فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے اس سفاکانہ عمل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی […]

عمران خان، فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی متعدد وجوہات تھیں، صدر

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے۔ عمران خان وزیراعظم تھے تو ان […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P