محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔

محسن نقوی نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی، جس میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔

ملاقات میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری میں تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P