پی ایس ایل کی ٹکٹیں کب سے فروخت ہوں گی اور قیمت کیا ہو گی؟ اعلان ہو گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل کی ٹکٹیں کب سے فروخت ہوں گی اور قیمت کیا ہو گی؟ اعلان ہو گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔ اور کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت تقریباً 3 ہزار روپے تک رکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ ڈبل ہیڈر میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں نسبتاً کم رکھی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹوں کی بکنگ کر سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کل 17 مارچ سے شروع ہو گی۔ اور شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 400 روپے تک رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو گا۔ جس میں ملک کے مختلف شہروں میں میچز کھیلے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.