قلات: قلات میں خشک سالی، پانی کا سنگین بحران، پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگا، عوامی حلقوں کی جانب سے باران رحمت کے لئے نماز استسقاءکی اپیل، جبکہ حکومت سے ڈیمز کی تعمیر کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قلات شہر و گردونواح میں خشک سالی کی صورتحال سنگین، متعدد ٹیوب ویلز خشک ہونے لگے، قلات شہر اور گردونواح میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کی سطح دن بدن تیزی سے گر رہی ہے، جبکہ متعدد ٹیوب ویلز خشک ہو چکے ہیں اور علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے دوسری جانب جب بارشیں ہوتی ہیں تو بارش کا پانی ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے اگر ڈیمز بنے تو پانی کی سطح بھی برقرار رہتا ہے قلات کے عوامی حلقوں نے حکومت سے ڈیمز کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے جبکہ عوام نے قلات کے تمام جید علماءکرام، ائمہ مساجد اور دینی شخصیات سے م¶دبانہ اپیل کی ہے کہ قلات شہر میں نماز استسقاءکا اہتمام کیا جائے اور اجتماعی طور پر اللہ تعالی کے حضور توبہ و استغفار کرتے ہوئے باران رحمت کے لئے خصوصی دعا فرمائی جائے
You might also like

