چین نے ایران بحران پر فوری مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ تنازع کا جلد حل خطے کے مفاد میں ضروری ہے، مذاکراتی چینل کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جانا چاہیے،مکمل جنگ بندی ضروری،تاکہ امن و استحکام بحال ہوسکے،امریکی صدر اور صدر شی کے درمیان متعدد نئے اتفاقِ رائے قائم ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاکہ چینی صدرسےایران کےمعاملے پر بات کی ہے، وہ تہران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے خواہاں ہیں،صدرشی ایران پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
امریکی صدر نےواضح کیاکہ ایران کےمعاملے پر زیادہ صبر کا مظاہرہ نہیں کریں گے،ایرانی جوہری تنصیبات ہماری نگرانی میں ہے،کوئی ہلچل ہوئی توفوجی ردعمل کاسامنا کرناپڑےگا،ایران کی مکمل ناکہ بندی جاری رہےگی،کسی جہازکوایران میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگی،ایرانی قیادت میں جوہری پروگرام پر اختلافات موجود ہے،جس قیادت سےامریکا رابطےمیں ہےوہ معقول رویہ رکھتی ہے۔