کراچی میں گرفتار کوکین ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کی نشاندہی پرساؤتھ پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں،ملزمہ کی نشاندہی پرسچل گوٹھ کےعلاقےمیں گھرکی تلاشی کے دوران کوکین برآمد کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کی نشاندہی پرجمشید کوارٹرمیں چھاپامارا،جمشیدکوارٹرمیں ایک گھرکی تلاشی لی مگرکامیابی حاصل نہ ہوئی،سچل کےعلاقےمیں گھر کی تلاشی لینے پرکوکین برآمد کی گئی،گھرکےاندرسے برآمد سامان کی تفصیلات کاریکارڈ بنایا جارہا ہے،کارروائیوں کے دوران تفتیشی افسر کے ہمراہ ملزمہ پنکی بھی موجود تھی۔
دوسری جانب ابوالحسن اصفہانی روڈکےقریب حساس ادارےاورساوتھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےانمول عرف پنکی کی منشیات کی فروخت سےرقم وصول کرنےوالےدوملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان فیاض خٹک اورزیشان خٹک فیاض کمیونیکیشن کےمالک ہیں،پنکی منشیات سےفروخت ہونےوالی رقم ملزم زیشان کےاکاونٹ سےوصول کرتی تھی۔
پولیس حکام کےمطابق فیاض خٹک اورذیشان خٹک پنکی کی گرفتاری کےبعددکان بند کرکےغائب تھے، کارروائی کےدوران ملزمان سےبینک اپلیکیشن انسٹال شدہ موبائل فون تحویل میں لےلئےگئے،پنکی کا ذیشان خٹک اورفیاض خٹک سےاے ون میں رہائش کےدوران تعلق قائم ہواتھا۔
ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،کوکین ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کا سیشن کورٹ نے3دن کاریمانڈ دیاتھا،ملزمہ کوگارڈن سے گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کی تھیں، جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نےملزمہ انمول عرف پنکی کا ریمانڈ نہیں دیاتھا۔